بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیسا لگا سرپرائز ، کسی صورت بھی غداری کی اجازت نہیں دیں گے،وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے  کیسا لگا سرپرائز ، کسی صورت بھی غداری کی اجازت نہیں دیں گے۔ فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ اور پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جس سرپرائز دینے کا کہا تھا یہ سرپرائز پلس ہے،

بیرونی قوت کے اشارے پر سازش کے تحت حکومت گرانا آئین کے منافی ہے اور ڈپٹی اسپیکر نے اس غیر ائینی اقدام کے تحت عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کرکے سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اس سرپرائز سے غدار پریشان اور عوام نہال ہو گئے ہیں۔