لاہور: پاکستان کرکٹ بوردڈ نے ہارون رشید کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ابھی چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے آہستہ آہستہ باقی ممبرز لائیں گے۔
انہوں نےکہا کہ ہارون رشید نے میرے ساتھ بہت کام کیا ہے، اس حوالے سے بہت خبریں آرہی تھیں اس لیے اس کو کلیئرکر دیا ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ نہیں ہو رہی تھی، ایشین کرکٹ کونسل کا چار فروری کو بحرین میں اجلاس ہوگا۔









