فیصل آباد( معظم رندھاوا) خواتین فنکاروں کو ہراساں کرنا معمول بن گیا، سٹیج اداکار ہ وفا علی کامیاں عابد اور محمد سبحان پر دھمکیاں دینے کا الزام۔
منروا تھیٹرمیں پر فارم کرنیوالی سٹیج اداکار ہ وفا علی ،ڈائریکٹر شہباز رشید ‘ فلک شیر ‘اسلم چٹھا ‘ راشد کمال ‘ محمد الیاس، عماد حسین ودیگر اداکاروں کے ہمراہ پریس کلب میں پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 20جنوری سے 27جنوری تک منروا تھیٹر میں پرفارم کر رہی تھی ۔20جنوری کو پرفارمنس سے پہلے بطور سنسر بورڈ میاں محمد عابد اور محمد سبحان اہلکاران دفتر اے سی سٹی ریہرسل دیکھنے کیلئے آئے۔ دوران ریہرسل نا زیبا اشارے کرنے لگے اور بیک سٹیج آ کر میرے ساتھ دست درازی اور فحش گوئی شروع کر دی اور اپنی ناجائز خواہشات کیلئے دبائو ڈالنا شروع کر دیا میرے منع کرنے پر مجھے دھمکیاں دینی شروع کر دیں کہ تمہاری ٹانگوں میں گولیاں مار کر اپاہج بنا دیں گے اور پورے پنجاب میں بین کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم غربت سے تنگ آکر تھیٹر جیسی بد نام فیلڈ میں کام کر رہی ہیں اگر ہمیں اپنی عزت ہی نیلام کرنی ہوتی تو وہ ہم بند کمروں میں بھی کر سکتی ہیں ان لوگوں جیسے افراد کی وجہ سے خواتین کی عزت آبرو اور جان محفوظ نہیں ہے اس پریس کانفرنس کے ذریعے میں مطالبہ کرتی ہوں کہ خواتین فنکاروں کوتحفظ فراہم کیا جائے اگر اس طرح کے سرکاری اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کی گئی تو فنکار ا پنے آپ کو غیر محفوظ ذہنی کوفت کا شکار رہیں اور تھیٹر دوبارہ ویران ہونا شرو ع ہو جائیں گے۔
فیصل آباد، خواتین فنکاروں کو ہراساں کرنا معمول بن گیا، سٹیج اداکار ہ وفا علی کامیاں عابد اور محمد سبحان پر دھمکیاں دینے کا الزام








