ممبئی: سوشل میڈیا پر افواہیں گرد ش کر رہی ہیں کہ باہوبلی اسٹار پربھاس اور کریتی سینن آئندہ ہفتے منگنی کرنے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے کچھ دنوں سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ساؤتھ انڈین فلموں کے سُپر اسٹار پربھاس اپنی ساتھی اداکارہ کریتی سینن سے جلد منگنی کرنے لیں گے جو پہلی مرتبہ اب کے ساتھ نئی فلم ’آدی پورش‘ میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔
کچھ دن قبل ایک رئیلٹی شو میں ورون دھون نے بھی کریتی اور پربھاس کے درمیان جاری تعلقات کی طرف اشارہ کر کے ان افواہوں کو ہوا دی تھی کہ پربھاس اور کریتی سینن کافی عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور اب انہوں نے اپنے تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔
BREAKING NEWS: #KritiSanon & #Prabhas will get engaged next week in Maldives 🇲🇻!! So Happy for them.
— Umair Sandhu (@UmairSandu) February 5, 2023
جبکہ سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ نے منگنی کی افواہوں کو جنم دیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پربھاس اور کریتی اگلے ہفتے مالدیپ میں منگنی کریں گے۔
View this post on Instagram
تاہم اب ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے 43 سالہ اداکار پربھاس کی ٹیم نے بھارتی میڈیا کو دیئے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ یہ جوڑی صرف دوست ہیں اور ان کی منگنی کے بارے میں خبریں درست نہیں ہیں پربھاس اور کریتی صرف دوست ہیں۔
تاہم مداحوں کی جانب سے ان دونوں اسٹارز کی جوڑی کو بےحد پسند کیا جارہا ہے، یہ خوبصورت جوڑی پہلی مرتبہ رواں سال 16 جون کو سنیما گھروں میں اپنی نئی فلم ’آدی پورش‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوگی۔
View this post on Instagram









