کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی فائرنگ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو بندوق سے متعدد فائر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلموں میں خواتین کے کرداروں کو برائے نام شامل کیا جاتا ہے جنہیں عام طور پر ضرورت کے تحت کمزور یا بے معنی کرداروں میں دکھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہالی ووڈ میں تمام لوگ پروفیشنل ہوتے ہیں اور وہاں ہر کام وقت پر ہوجاتا ہے لیکن پاکستان میں عام طور پر شوٹنگ کم از کم دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوتی ہے۔اداکارہ نے دعوی کیا تھا کہ پاکستانی اداکار پروفیشنل اور ہارڈ ورکر ہیں مگر اس باوجود یہاں پر شوٹنگ دو گھنٹے کی تاخیر سے ہونا عام بات ہے لیکن ہالی ووڈ میں ایسا نہیں ہوتا، انہیں وہاں کام کر کے بہت مزہ آیا اور ان کی خواہش تھی کہ وہ ہمیشہ ہالی ووڈ کے سیٹ پر کام کرتی رہیں۔مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ میں ہیروئنز کے کردار طاقتور اور بامعنی ہوتے ہیں جبکہ پاکستانی فلموں میں ایسے کردار برائے نام یا ضرورت ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی فلموں میں ہیروئنز کو بے معنی اور کمزور کردار دیے جاتے ہیں، انہیں گلیمر اور بولڈ کرداروں میں دکھایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہیروئنز فلموں میں جمالیاتی حسن کے لیے شامل کی جاتی ہیں، ان کے کردار مضبوط اور اہمیت کے حامل نہیں ہوتے تاہم انہوں نے کسی بھی پاکستانی فلم کی کوئی مثال نہیں دی۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں اعتراف کیا تھا کہ وہ خود کو بہت ہی بڑی فیمنسٹ نہیں سمجھتیں، ان کی پرورش بھائیوں کے ساتھ ہوئی جس وجہ سے وہ بچپن میں ٹام بوائے کی طرح زندگی گزارتی تھیں۔مہوش حیات نے بطور فنکار سوشل میڈیا پر ذاتی چیزوں کو شیئر کرنے کی بھی مخالفت کی اور بتایا تھا کہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ ذاتی زندگی کی ہر بات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا تھا کہ کیوں کہ شوبز شخصیات کو بہت سارے لوگ فالو کر رہے ہوتے ہیں اور ان کی باتوں کا اثر بھی ہوتا ہے تو اس لیے فنکاروں کو سوشل میڈیا پر احتیاط کرنی چاہئیے۔
View this post on Instagram









