معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کی برطانوی اداکارہ ایما تھامسن کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم “What’s Love Got to Do with It” کا لندن میں پریمیئر ہوا جس کے ریڈ کارپٹ پر سجل علی اور ایما تھامسن سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔
ایسے میں فلم کے پریمیئر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہے جس میں سجل اور ایما تھامسن کو ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ سجل علی نے فلم کے پریمیئر کیلئے بلیو کلر کے خوبصورت اسٹائلش غرارے کا انتخاب کیا جب کہ ایما تھامسن کو پنک کلر کے ویسٹرن اسٹائل سوٹ میں رقص کرتے دیکھا گیا۔









