اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نےکہا ہےکہ 27 فروری 2019 کو ہماری حکومت نے بالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملےکا جواب دیا۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 27 فروری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے احکامات دیے، پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مارگرایا۔
27فروری2019کو ہماری حکومت نےبالاکوٹ پر بھارتی فضائی حملےکےجواب میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےفوجی اہداف کونشانہ بنانےکےاحکامات دیےاور پاک فضائیہ نے🇵🇰کی حدود میں ایک بھارتی طیارہ مار گرایا جسکا ہواباز گرفتار ہوا۔ہم ایک محدودجوابی حملےکےذریعے🇮🇳کو دوٹوک پیغام بھجوانےمیں کامیاب رہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2023
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود میں آنے والا بھارتی ہوا باز گرفتار ہوا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک محدود جوابی حملے کے ذریعے بھارت کو دو ٹوک پیغام بھجوانے میں کامیاب رہے۔








