بہاولپور(وحید احمد ) بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری ذوالفقار علی مان نے پنجاب حکومت سے موٹر وے لنک کو فینسنگ اور ہر طرح سے محفوظ اور معیاری سطح پر تعمیر کرانے کامطالبہ کردیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس لاہور میں پنجاب چیمبرز آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری ذوالفقار علی مان اور پنجاب بھر میں قائم چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران شریک ہوئے۔
اجلاس میں صنعت کاروں اور تاجروں کو در پیش صنعتی و تجارتی مسائل سے آگاہ کیا گیا اور صوبے میں ایگرو بیس انڈسٹری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی عمل کو فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔اجلاس میں صدر بہاولپور چیمبر نے کہا کہ زراعت کے اعتبار سے بہاولپور ڈویژن کاشت شدہ رقبے کے لحاظ سے پنجاب کا تیسرا اور کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے ایک بڑا ڈویژن ہے اور 60فیصدانڈسٹری زراعت سے منسلک ہے اور موسمیاتی تبدیلوں نے ہماری زراعت کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کاروبار کرنے کی لاگت بہت زیادہ ہے، موجودہ انڈسٹری Scatteredہے۔صدر چیمبر نے کہا کہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ جوکہ 2006سے زیر تعمیر ہے، فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تا حال یہ منصوبہ مکمل نہ ہوسکا ہے اور اسٹیٹ کی تاخیر کی وجہ سے کاسٹ آف لینڈ میں بھی کافی اضافہ ہو گیا ہے۔
صدر چیمبر نے کہا کہ موجودہ سال میں پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کو ایک بلین روپے درکار ہیں اور اے ڈی پی و درکار فنڈز کی سمری بھی بھجوا دی گئی ہے جس پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویرنے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔صدر چیمبر نے بہاولپور کے لیے موٹر وے لنک کو فینسنگ اور ہر طرح سے محفوظ اور معیاری سطح پر تعمیر کرانے کی بھی درخواست کی۔
این ایچ اے کی جانب سے N-5پر واقع انڈسٹریز کو این او سی ے حصول اور Right of Wayکے مسئلے پر بھی بات کی گئی اور کہا گیا کہ اس مسئلے کو بھی جلد از جلد حل کرایا جائے ۔ صدر چیمبر نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن میں پانی کے ذرائع بہت کم ہیں جس کے زراعت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس طرف حکومت کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے تاجر برادری اور صنعت کاروں کے مسائل کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صنعت و تجارت کو در پیش مسائل کے حل کے لیے پنجاب چیمبرز آف کامرس کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور صنعت کاروں اور تاجروں کے لیے جو کچھ بھی ممکن ہوا وہ کریں گے اور انڈسٹریل اسٹیٹس میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پنجاب پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
صدربہاولپور چیمبر کاوزیراعلیٰ سے علاقہ کے مسائل فوری حل کرنے کا مطالبہ








