پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے بھارت میں تاریخ رقم کردی۔
احمد آباد میں کھیلے جارہے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سینچری اسکور کردی، انہوں نے 160 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل رکھی ہے جبکہ اب بھی کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل بھارت میں سعید انور اور شاہد آفریدی وہ واحد بلےباز ہیں جنہوں نے بھارت کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر سینچریاں اسکور کررکھی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کو آسٹریلیا پر سیریز میں 1-2 برتری حاصل ہے تاہم سیریز کے آخری میچ کا آج دوسرا روز ہے۔
Usman Khawaja is the first Pakistan-born opening batter to score a Test hundred against India in India this century. The last two openers were Saeed Anwar and Shahid Afridi at Kolkata and Chennai respectively in 1999. #INDvAUS pic.twitter.com/Uv9zu1e7Fl
— Farid Khan (@_FaridKhan) March 9, 2023









