ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے موقع پر کھیلے جانے والے دوسرے ویمنز لیگ نمائشی میچ میں ایمازونز کی سپر ویمن کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔
ویمن لیگز کے دوسرے نمائشی میچ میں ایمازونز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پہلے ویمنز لیگ نمائشی میچ میں سپر ویمن نے ایمازونز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 نمائشی میچز کھیلے جائیں گے، تیسرا میچ اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔









