بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کی برطرفی کے بعد حماد اظہر کو خاندان کے بزرگ نےکیا نصیحت کی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے برطرفی کے بعد وفاقی وزرا ان کی حمایت میں پیش پیش ہیں اس سلسلے میں ٹوئٹر پر عمران خان کے حق میں متعدد بیانات سامنے آئے ہیں۔اب عمران خان کے حوالے سے سابق وزیر توانائی حماد اظہر کا بیان بھی سامنےآیا ہے

جس میں انھیں عمران خان کے عہدے سے ہٹنے کے بعد ملنے والی نصیحت کا بتاتے دیکھا گیا ۔حماد اظہر کی ٹوئٹ میں درج تھا کہ آج میرے خاندان کے ایک بڑے نے مجھے یہ میسج بھیجا ہے لیکن آج یہ پوری قوم کی آواز ہے۔سابق وزیر کی ٹوئٹ میں ملنے والی نصیحت سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا گیا کہ ’سلام ہے

اُس عظیم انسان کو جو ہمارے حصے کا کام بھی کر رہا ہے، جو حق پر ڈٹا ہے سلام ہے، اُس ماں کو جس نے اسے پیدا کیا اور سلام ہے اُس کے ساتھیوں پر جو جم کر کھڑے ہیں۔’حماد اظہر کے خاندان کے بڑے نے انھیں عمران خان کے ساتھ ڈٹے رہنے کی نصیحت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تھی جس کے بعد وہ ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔