اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ملکی سیاسی صورتحال میں گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ، پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ کر چکی ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا جلاس آج سہ پہر طلب کیا گیا ہے جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی ، اجلاس میں استعفوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں عوامی رابطہ مہم سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی ۔









