بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امپورٹڈ حکومت نامنظور ٹوئٹر پر بدستور ٹاپ ٹرینڈ ،30 لاکھ افراد احتجاج ریکارڈ کرا چکے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امپورٹڈ حکومت نامنظور مسلسل تین روز سے ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے ،تقریباً تیس لاکھ صارفین ری ٹویٹ کر چکے ہیں ۔ اس قت ٹوئٹر پر ‘ امپورٹڈ حکومت نامنظور’ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔امریکی مداخلت کیخلاف آن لائن احتجاج کےذریعےٹوئٹر پر ٹوئٹس کی بھرمار ہے اس آن لائن احتجاج پر 30لاکھ سے زائد افراد نے احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے۔امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ٹرینڈز پر عوام کی جانب سے سخت ردعمل بھی دیا جارہا ہے اور وہ اپوزیشن رہنماؤں کی تصاویر کو بطور میمز بناکر اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔