بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی عرب اور چین کا دورہ متوقع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالنے کے بعد برادر اسلامی ملک سعودی عرب اور چین کے دورے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دورہ سعودی عرب کیلئے گراؤنڈ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے اور بطور وزیراعظم یہ شہباز شریف کا کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہوگا۔ شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ شہباز شریف کے دورہ چین کا بھی امکان ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اور ان کو روس، چین اور ترکی کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔