بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی طلبہ کےلیے بڑی خبرآگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) اسکول کے طلبا کو بھی اورنج ٹرین پر رعایتی پاس پر سفر کرنے کا موقع ملے گا، سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ نے اسکول رہنماؤں سے تجاویز مانگ لیں۔

تفصیلات کے مطابق اورنج ٹرین انتظامیہ طلبا کو مفت یا رعایتی سفری سہولیات مہیا کرنے پر غور کررہی ہے ، اورنج ٹرین بچوں کو اسکول چھوڑنے اور دوبارہ گھر چھوڑنے کیلئے استعمال کی جاسکے گی۔

سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ نے اسکول رہنماؤں سے تجاویز مانگ لیں، اس سلسلے میں اورنج ٹرین انتظامیہ جلدمختلف اسکولوں کے عہدیدران سے میٹنگ کرے گی۔

اسکولز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بچوں کو اورنج ٹرین پر سفرکرنےکیلئےرعایتی پاس جاری کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے.

یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد پشاور موڑ سے ایئرپورٹ تک 5دن میں میٹرو چلانےکا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے وزیر اعظم نے سی ڈی اے، وزارت داخلہ اور این ایچ اےکو میٹرو چلانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔