بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بغیر مرضی کے کسی سے استعفیٰ نہیں لیا جاسکتا، ایاز صادق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اورسابق اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاکہ بہت سے پی ٹی آئی ممبران کاکہناتھاکہ وہ استعفے نہیں دیناچاہتے ان سے زبردستی استعفے جمع کرائے گئے،

انہوں نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کے اسٹاف کواستعفے جمع کرنے پرمجبور کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کے عملے کومجبورکیاجارہاہے کہ استعفے منظور کریں،

قانون کے تقاضے پورے کیے بغیر استعفے منظور نہیں کیے جاسکتے، میں اسمبلی سٹاف سے کہتاہوں کہ کوئی غیرقانونی کام نہ کریں ۔