اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بیرونی مداخلت کی مذمت کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے بیرونی مداخلت کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی بھی آزاد خوددار قوم کو کو قابلِ قبول نہیں ہو سکتا کہ حکومت بدلنے میں بیرونی مداخلت ہو۔
قومی سلامتی کمیٹی نے بیرونی مداخلت کی مذمت کی، اسد عمر








