اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم ليگ ن نے پی ٹی آئی کے جلسوں کے جواب ميں جلسے کرنے کا فیصلہ کرليا، رمضان المبارک کے بعد ملک بھر میں عوامی جلسے کئے جائیں گے۔ مسلم ليگ ن کی نائب صدر مریم نواز خطاب کریں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشريف کی زير صدارت ویڈيو لنک اجلاس میں رمضان المبارک کے بعد ملک کے مختلف شہروں ميں جلسے کرنے کا فيصلہ کیاگيا۔ رانا ثنا اللہ اور امير مقام کو شيڈول تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ن ليگ نے عام انتخابات کے حوالے سے بھی سرگرمياں تيز کرنے کا فيصلہ کرليا۔
ن لیگ کا رمضان المبارک کے بعد ملک بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ








