بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’ چھٹے روز بھی پاکستان سمیت 20ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ ، تین کروڑ افرادمہم میں شامل

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک) امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ٹرینڈ چھٹے روز بھی ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے،ہیش ٹیگ 20 مماملک میں ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے۔ اب تک تین کروڑ کے قریب افراد اس ٹرینڈ میں حصہ لے چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد تحریک کے روز سے چلائے جانے والے ٹرینڈ ‘ امپورٹڈحکومت نامنظور’ چھٹے روز گزرنے کے بعد بھی ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اورامپورٹڈ حکومت نامنظور کے ہیش ٹیگ کی مدد سے اب تک تین کروڑ سے زائدافراد اس ٹرینڈ کا حصہ بن چکے ہیں، اس ٹرینڈ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سوشل میڈیا ٹرینڈ قرار دیا جارہاہے۔چھ روز گزرنے کے بعد بھی اس ٹرینڈ کو ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر استعمال کیا جا رہا ہے جس میں مبینہ غیر ملکی طاقت کی طرف سے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی سازش کی بھرپور مذمت کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ایف آئی اے نے حساس اداروں اور شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے پر 4 ہزار ٹرینڈ سیٹر اور یوزر اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے پی ٹی اے کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ بعض اکاؤنٹس بیرون ممالک سےبیٹھ کر آپریٹ کیے جا رہے ہیں۔