اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ کی تشکیل میں ڈیدلاک برقرار ہے اور ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود کابینہ تشکیل نہ دی جا سکی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ڈیدلاک برقرار ہے ،پیپلزپارٹی نے چاروں گورنر، آئینی عہدوں اورکابینہ میں تین اہم وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے جب کہ جے یو آئی نے بلوچستان اور اے این پی نے کے پی کی گورنرشپ مانگ لی ہے،اسی طرح بی اے پی نے بھی بلوچستان کی گورنر شپ مانگ لی ہے،تاہم کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کے درمیان رابطے جاری ہیں اور جلداس ضمن میں بریک تھرو متوقع ہے۔
وفاقی کابینہ کی تشکیل میں ڈیڈلاک برقرار








