بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اسمبلی میں شرمناک قبضہ شدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں: عمران خان

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔اپنی ٹوئٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھاکہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے، واقعہ تمام جمہوری اصولوں اور آئین کے خلاف تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم ایسے شرمناک قبضہ شدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔