لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سری لنکن شہری کو قتل کرنے کے جرم میں 6 مجرموں کو سزائے موت، 7 کو عمرقید اور 76 ملزمان کو دو دو سال قید کی سزا سنادی۔نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سری لنکن شہری کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا جس میں 6 مجرمان کو سزائے موت اور سات مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے 76 ملزمان کو دو دو سال قید کی سزا بھی سنائی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 12 مارچ کو ملزمان پر فرد جرم عائدکی تھی۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کا ٹرائل ہوا۔ استغاثہ کے مطابق مجرموں نے سیالکوٹ میں واقع فیکٹری کے منیجر سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو قتل کرنے کے بعد آگ لگادی تھی۔
سری لنکن شہری قتل کیس کا فیصلہ؛ 6 مجرموں کو سزائے موت اور 7 کو عمر قید کا حکم








