کراچی: پاکستان کے ٹاپ ماڈل حسنین لہری نے ساتھی ماڈل نمرہ جیکب کے لگائے الزامات کو مسترد کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایکسپریس ٹریبیون نے ٹیکسپو 2023 میں بیک اسٹیج پر پیش آنے والے واقعے کے بعد حسنین لہری سے حقائق جاننے کیلئے رابطہ کیا۔
حسنین لہری نے ساتھی ماڈل کو تھپڑ مارنے اور انہیں ہراساں کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی تردید کر دی۔
View this post on Instagram
حسنین نے بتایا کہ سب سے پہلے ریمپ پر واک کے دوران نمرہ جیکب جان کر اُن سے ٹکرائیں پھر بیک اسٹیج آکر اُن پر برس پڑیں اور کہا کہ ریمپ پر چلنا سیکھو۔
حسنین کا کہنا تھا کہ واک کے بعد جب انہوں نے اس بارے میں بیک اسٹیج جاکر بتایا تو وہاں موجود کافی لوگوں نے انہیں بتایا کہ نمرہ پیشہ ورانہ ماڈل نہیں ہیں اور وہ اکثر اس طرح پیش آتی ہیں۔
'Take our safety seriously', says model Nimra Jacob as she had a fight with model Husnain Lehri at backstage of a fashion event. #NimraJacob #HusnainLehri #TEXPO2023 pic.twitter.com/j637BpN748
— Pakistani Cinema (@PakistaniCinema) May 27, 2023
حسنین لہری کے مطابق اس دوران نمرہ وہاں آگئیں اور بحث شروع ہوگئی یہاں تک کے نمرہ ان کے مرحوم والد پر آگئیں جس پر وہ سیخ پا ہوگئے اور نمرہ کو سختی سے جواب دینے لگے کہ اُس نے اپنے موبائل سے حسنین کی ویڈیو بنانا شروع کر دی۔
حسنین لہری نے بتایا کہ انہوں نے بغیر اجازت ان کی ویڈیو بنانا چاہی اس لئے انہوں نے نمرہ کا موبائل چھین لیا تاکہ وہ کہانی کا ایک رُخ لوگوں کو نہ دکھا سکے۔
یاد رہے کہ کراچی کے ٹیکسپو فیشن شو میں پاکستانی ماڈل نمرہ جیکب اور حسنین لہری کی بیک لڑائی شدت اختیار کرگئی تھی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔









