اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ میں شامل 12سے زائد وزرا مختلف مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔تفصیلات کے مطابق نئی کابینہ میں شامل وفاقی وزرا خواجہ آصف ،احسن اقبال،خواجہ آصف اور خورشید شاہ پر نیب کیسز ہیں جب کہ وزیرداخلہ راناثنااللہ اے این ایف ،جاوید لطیف اور عبدالقادر پٹیل ایف آئی اے کے مقدمات میں ضمانت پر رہا ہیں۔اسی طرح فیصل سبزواری، شاہ زین بگٹی ،مفتا ح اسماعیل ،عابد بھیئو اورامیر مقام بھی مختلف مقدمات میں ضمانت رہا ہیں۔
نئی کابینہ میں 12سے زائد وزرا مختلف مقدمات میں ضمانت پر ہیں








