اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ امپورٹڈحکومت کی رخصتی کاوقت ہوچکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سابق مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کا کل کاجلسہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں ملکر بھی جلسہ کریں تواتنی عوام نہیں آئےگی۔سابق مشیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ پاکستان کے آگے بڑھنے کا راستہ فوری عام انتخابات ہیں۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈحکومت کی رخصتی کاوقت ہوچکا ہے، کل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ سابق مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کل عوام کےسامنےآئندہ کالائحہ عمل رکھیں گے، عمران خان دوتہائی اکثریت کےساتھ اقتدارمیں واپس آئیں گے۔
امپورٹڈحکومت کی رخصتی کاوقت ہوچکا ہے،بابراعوان








