بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے نائیجرین ہم منصب کی ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے نائیجرین ہم منصب جنرل لکی ایلونئے نے ملاقات کی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نائیجیریا کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل لکی ایلونئے نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ، جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل لکی ایلوونی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے نائیجرین ہم منصب کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور بشمول سیکورٹی، فوجی تبادلوں، تربیت اور موجودہ علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔