بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بحرین کے وزیر خارجہ کا حنا ربانی کھر کو ٹیلیفون، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین کے وزیر خارجہ عبد الطیف بن راشد الزیانی نے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کو ٹیلیفون کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کے جاری کردہ بیان کے مطابق بحرینی وزیر خارجہ نے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے ٹیلی فونک رابطے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حنا ربانی کھر نے بحرینی ہم منصب عبد الطیف بن راشد الزیانی کی کال وصول کی، انہوں نے مبارکباد پیش کرنے پر بحرینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا، حنا ربانی کھر نے پاکستان کی جانب سے بحرین کے ساتھ تعلقات کو دی جانے والی خاص اہمیت کا ذکر کیا۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے اور اس سے باہر مستقل امن کے لیے قریبی باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے باہنی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔