پاکستان کی خوبرو ٹک ٹاکر، ماڈل اور اداکارہ جنت مرزا نے ٹک ٹاکر سحر حیات کے ولیمے میں اپنے جلوے بکھیر دیے۔
گزشتہ دنوں ٹک ٹاک سحر حیات کی شادی نے ہر طرف سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی تھی، نامور شخصیات سمیت معروف ٹک ٹاکرز نے بھی اپنی بھرپور شرکت سے تقریب کو چار چاند لگائے۔
انہیں مہمانوں میں جنت مرزا بھی پیش پیش رہیں جو اپنے منفرد اور دلکش انداز سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانےمیں آگے آگے تھیں، قوالی نائٹ سے لے مایوں ، بارات ، ولیمہ غرض کے ہر تقریب کی منابست سے اداکارہ کا دلکش لُک قابلِ تعریف رہا۔
ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی جنت مرزا نےکہیں سیاہ ساڑھی میں اپنے جلوے بکھیرے تو کہیں سبز لباس میں دلوں کو بھا گئیں۔ اداکارہ کا ہر انداز اپنی مثال آپ تھا۔
جنت مرزا کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیے:

















