اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم میاں شہباز شریف کےد ورہ سعودی عرب کےلیے وزارت خارجہ نے پی آئی اے سے بوئنگ 777طیارہ مانگ لیا،تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے پی آئی اےکے سی ای او کوخط لکھااورحکم دیاکہ بوئنگ 777کوسٹینڈ بائی رکھاجائے،
خصوصی پرواز اسلام آبا د سے مدینہ ،جدہ ،ریاض اورواپس اسلام آبادآئے گی،عمران دورحکومت میں بیرون ملک دورے کےلیے پی آئی اے کاطیارہ نہیں مانگاگیاجبکہ لیگی دوروں میں ہمیشہ دوروں کےلیے پی آئی طیاروں کواستعمال کیاگیاجس کی وجہ سے قومی ائیرلائن کومالی نقصان بھی ہوا









