بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداکارہ ڈورین مینٹل 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

 

ڈورین مینٹل ”ون فٹ ان دی گریو“سیریز کی معروف اداکارہ 97 سال کی عمرمیں انتقال کر گئیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی بی سی کی کامیڈی سیریز ”ون فٹ ان دی گریو“ میں اپنے کردار سے مشہور اداکارہ ڈورین مینٹل 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اداکارہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ گھر میں سکون سے انتقال کر گئی ہیں۔

مینٹل نے ”ون فٹ ان دی گریو“ میں جین وار بوائز کا کردارادا کیا، ڈاکٹرز اور کورونیشن سٹریٹ میں بھی نظر آئے۔

اس نے نیشنل تھیٹر میں ”ڈیتھ آف اے سیلزمین“ میں اپنے کردار کے لیے 1979 میں اولیورایوارڈ بھی جیتا تھا۔