پاکستانی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا نے دبئی کے صحرا میں اپنے جلوے بکھیر دیے۔
مقبول ایپ ٹک ٹاک پر 23 میلن سے زائد فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر اور ماڈل جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نئی تصاویر سے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔
مذکورہ تصاویر اور ریل پر مبنی ویڈیو میں جنت مرزا دبئی میں موجود ایک صحرا میں منفرد عربی لباس، سر پر عربی اسکارف لیے سورج کی کرن کے ساتھ مختلف زاویے سے کیمرے کے سامنے پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔
لیکن دلچسپ بات یہ کہ تصاویر کے ساتھ ماڈل کا منفرد کیپشن بھی واضح تھا جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
انہوں نے لکھا کہ ’یہ بات واضح کردوں کہ، مجھے اب کسی پر بھروسہ نہیں ہے۔’
تصاویر کے سامنے آنے کے بعد مداحوں نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
جنت مرزا کی تصاویر پر ایک نظر:
















