مشہور بھارتی اداکار ارجن کپور اور ان کی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
حال ہی میں خوبرو اداکار ارجن کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چھٹیاں مناتے ہوئے کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں سوئمنگ کرتے، ورزش کرتے اور لذیذ ڈشز کھاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ارجن نے یہ کیپشن تحریر کیا کہ ‘زندگی چھوٹی ہے، اپنے ویک اینڈ کو طویل کیجئے۔’
اداکار کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر اور اس کے ساتھ لکھے گئے کیپشن کے سبب یہ خیال کیا جارہا ہے کہ ‘شاید اب ارجن اور ملائکہ اپنی راہیں جدا کرنے والے ہیں۔’
یہاں یہ بھی واضح کرتے چلیں کہ اس جوڑی کے حوالے سے یہ خبریں اس لیے گردش کر رہی ہیں کیونکہ جب سے ملائکہ نے سلمان خان کے بھائی ارباز سے طلاق لی ہے اس کے بعد سے یہ ارجن کپور کو ڈیٹ کر رہی ہیں اور ہمیشہ ہی ایک ساتھ چھٹیاں منانے کسی تفریحی مقام پر جاتے ہیں لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ارجن اکیلے ہی چھٹیاں منانے چلے گئے ہیں۔









