بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ندا یاسر نے آج تک عاطف اسلم کا انٹرویو کیوں نہیں لیا ؟ وجہ بتادی

پاکستانی خوبرو اداکارہ و مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے معروف گلوکار عاطف اسلم کو اپنے شو پر دعوت نہ دے پانے کی اہم وجہ پر سے پردہ ہٹا دیا۔

ندا یاسر نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ’وہ آج تک اپنے شو میں عاطف اسلم کو نہیں بُلا سکی ہیں اور اس کی واحد وجہ گلوکار کا معاوضہ ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’ میرے پاس ان کو دینے کیلئے بجٹ نہیں ہے، کیونکہ برانڈڈ شو کا بجٹ تو زیادہ ہوتا ہے لیکن مارننگ شو کا اتنا بجٹ نہیں ہوتا۔‘

شو کے میزبان نے جب ندا یاسر سے عاطف اسلم کا معاوضہ معلوم کرنا چاہا تو اداکارہ نے یہ کہہ کر منع کردیا کہ ’یہ میں نہیں بتاسکتی یہ گلوکار کی ذاتی بات ہے۔‘

دورانِ انٹرویو یہ بات سامنے آئی کہ ’گلوکار کی جانب سے مانگا گیا معاوضہ 20 لاکھ سے تو کم ہی تھا جبکہ مارننگ شو کا معاوضہ 2 لاکھ سے بھی کم ہوتا ہے۔‘