بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علیزے کی سرجری میرے لیے کیوں مسئلہ بنے گی؟ نازش جہانگیر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سوخ چنچل اداکارہ اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ نازش جہانگیر نے  علیزے شاہ کے خلاف دیے گئے بیان پر اپنا موقف پیش کردیا۔

نازش جہانگیر نے چند ماہ قبل معروف یوٹیوبر نادر علی کی پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جس میں انہوں نے بات چیت کی دوران علیزے شاہ سے متعلق بھی گفتگو کی ۔

پروگرام میں علیزے شاہ کے چہرے میں تبدیلی سے متعلق بات کرتے ہوئے نازش کا کہنا تھا کہ علیزے پہلے بہت پیاری تھیں، وہ بالکل گڑیا جیسی دکھتی تھیں لیکن پھر انہوں نے کاسمیٹک سرجری کروالی اور اپنے چہرے کو بگاڑ لیا۔

اداکارہ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ‘ ایک دفعہ علیزے اپنی والدہ کے ساتھ سیٹ پر پہنچیں اور وہ ایک پیاری سی گڑیا لگ رہی تھیں، لیکن اب علیزے کے چہرے کی معصومیت چلی گئی ہے’۔

بعد ازاں نازش جہانگیر کا مومن ثاقب کے شو ’حد کردی’ میں علیزے سے متعلق گردش کرتی خبروں پر ردِعمل کااظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’بلاگرز اور پیجز اپنی پسند کے کیپشن پوسٹ کرنا پسند کرتے ہیں۔’

 

نازش کا کہنا تھا کہ میں نے علیزے کے خلاف کبھی نہیں کہا کہ وہ خوبصورت نہیں ہیں، بلکہ ’لوگوں نے میرے بات کو سرخیوں میں پیش کیاہے۔’

نازش کا علیزے شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’علیزے کی سرجری میرے لیے کیوں مسئلہ بنے گی؟ میرے جان علیزے تم خوبصورت تھیں ، اور ہو۔ ’

واضح رہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر اپنی خوبصورت آواز اور جاندار اداکاری سے بہت کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں  اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔