کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر نے حال ہی میں انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس نے چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں ویوز اور 37 ہزار سے زیادہ لائیکس حاصل کر لیے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ “اداکارہ نے سرخ رنگ کا خوبصورت مغربی لباس زیب تن کیا ہے اور ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں نامور بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ اور گلوکارہ جیسلین رائل کا گانا “ہیریے” چل رہا ہے۔”وہ ویڈیو میں دوسری طرف دیکھتے ہوئے دانتوں سے ناخن چبا رہی ہیں،پھر وہ کیمرے کی طرف دیکھتی ہیں اور شرما جاتی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
کچھ روز قبل انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر کے ساتھ معنیٰ خیز پیغام شیئر کیا تھا۔ فوٹوز کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ “جدائی بہت میٹھا غم ہے۔”









