اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
پرویز الٰہی کو رہا کرکے وکیل کی گاڑی میں روانہ کیا گیا تاہم پولیس لائنز سے کچھ دور پہنچتے ہی دوبارہ گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کواسلام آباد پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈویژن نے گرفتار کیا۔
پمز اسپتال سے ڈاکٹرز کی ٹیم پرویزالٰہی کے چیک اپ کیلئے پولیس لائنزپہنچ گئی۔ ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا چیک اپ کرے گی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت نظربندی معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے پرویز الٰہی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے اور کسی قسم کا کوئی بیان نہ دینے کی بھی ہدایت کی تھی۔
چوہدری پرویز الٰہی پھر گرفتار ۔ pic.twitter.com/Knu7NBVSbD
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) September 5, 2023








