اسلام آباد(ممتاز نیوز)آن ٹی وی ،روزنامہ ممتاز ،ممتاز سٹی اور ممتاز کنسٹرکشن کمپنی (ایم سی سی )کے بانی عبداللہ بٹ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ان کی نماز جنازہ منگل کی شب 9بجےاسلام آباد کےایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی ۔

نماز جنازہ میں وزیراعظم کےپرنسپل سیکرٹری ڈاکٹرتوقیرشاہ،وزیراعظم کےپریس سیکرٹری عبدالاکبر،وزیراطلاعات کے کورآرڈی نیٹر ارشدملک،چیئرمین پیمراسلیم بیگ، سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار،مسلم لیگ (ن) کے رہنمامحسن ایوب،مسلم لیگ(ن)کے رہنمایاسر بٹ،پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان،حافظ طاہرخلیل،حاجی محمدنوازرضا،حافظ نسیم خلیل محسن ایوب، انصارعباسی ، اشرف ملخم، ایوب ناصراور خالد مصطفیٰ سمیت دیگرسینئرصحافیوں ،نمایاں تاجروں و کاروباری شخصیات، بڑی تعداد میں معززین علاقہ اور لواحقین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی ۔ نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کے باعث ایچ الیون قبرستان کی جنازہ گاہ میں جگہ کم پڑ گئی جبکہ ایچ الیون قبرستان میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بعدازاں مرحوم کو ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔اس موقع پرفضاانتہائی سوگوار اور وہاں موجود ہر شخص غمگین تھا ۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہناتھا کہ مرحوم عبداللہ بٹ ایک زندہ دل انسان اور منفرد شخصیت کے ممالک تھے ، سخاوت،ملنساری اور غریب پروری ان کی شخصیت میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی ۔ مرحوم کی رسم قل کل جمعرات کو دن ایک بجے سیکٹر جی ٹین میں ان کی رہائشگاہ پر ہوگی ۔








