اسلام آباد(ممتازنیوز )سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پرکہاکہ جنگ ستمبر کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے عزم و ہمت اور لازوال قربانیوں سے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئیے تھے۔ عوام نے جنگ ستمبر میں اپنا مخلصانہ اور تاریخی کردار ادا کیا جو ناقابل فراموش ہے۔بدھ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عوام اور افواج کا اتحاد وہ طاقت ہے جسے دشمن ہمیشہ کمزور کرنے کی کوشش کرتا ہے کیونکہ قوم اور افواج جب تک متحد اور یک جان ہیں،بڑے سے بڑے دشمن سے ہم جیت جائیں گے۔ دشمن یہی چاہتے ہیں کہ پاکستان تقسیم اور انتشار کا شکار ہو جائے۔ قوم کو جنگ ستمبر کے جذبے سے درپیش مشکلات کو شکست دینی ہے اور مل کر آگے بڑھنا ہے۔ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کرکے مادر وطن کی آزادی، خودمختاری اور حفاظت کا مقدس فرض نبھایا۔ قوم اپنے ان بہادر بیٹوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے جو آنے والی نسلوں کے لئے اپنا آج قربان کرتے ہیں
جنگ ستمبر کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ،مریم اورنگزیب







