افغان فورسزکی جانب سے طورخم بارڈر پر فائرنگ ہوئی ہے جس کا پاک فوج نے بھی بھرپورجواب دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے طورخم بارڈرپر ممنوع جگہ پر پوسٹ بنانے سے منع کرنے پر افغان فورسزکی جانب سے فائرنگ ہوئی ہے جس کا پاک فوج نے بھی بھرپورجواب دیا گیا۔پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے افغان فورسز کو انتباہ کیا۔
افغان فورسز کی جانب سے پاک فوج کی پوسٹوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کی گئی جس کے بعد پاک فوج نے افغان فورسز کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کے ہتھیاروں کو خاموش کر دیا، کارروائی میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خیال رہے کہ رواں سال فروری میں بھی پاکستان اور افغان بارڈر فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے بعد پاکستان کی حدود میں تمام سرکاری اور نجی سرگرمیاں اور تجارت بند ہوگئی تھی۔
پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ، طورخم سرحد بند








