اسلام آباد (ممتازنیوز )آن ٹی وی ،روزنامہ ممتاز ، ممتاز سٹی اورممتاز کنسٹرکشن کمپنی (ایم سی سی) کے بانی عبداللہ بٹ کے انتقال پر مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف ، سابق وزیراعظم و مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہبازشریف ، سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد سمیت دیگر اہم شخصیات نے دلی دکھ افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ نوازشریف اور شہبازشریف نے لندن سے مرحوم عبداللہ بٹ کے بھائی سینئر صحافی طارق بٹ سے ٹیلی فون پررابطہ کرکے ان سے بھائی کی وفات پر دلی دکھ اورافسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ۔ نوازشریف نے کہا کہ عبداللہ بٹ کی وفات پوری فیملی کے لئے بڑے صدمے کا باعث ہے ۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم شہبازشریف نے بھی طارق بٹ سے ٹیلی فون پررابطہ کیا اور ان کے بڑے بھائی عبداللہ بٹ کی وفات پر تعزیت کی۔شہبازشریف نے کہاکہ عبداللہ بٹ کی وفات پورے خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ،میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے ۔اسی طرح سابق چیئرمین سینٹ اور سینئر سیاستدان وسیم سجاد نے بھی طارق بٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی ۔ علاوہ ازیں مرحوم عبداللہ بٹ کی رہائشگاہ پر بدھ کو دن بھر تعزیت کرنے والوں تانتا باندھا رہا۔تعزیت کے لیے آنے والوںمیں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ، قریبی رشتہ دار اور دوست احباب شامل تھے ۔ روزنامہ ایکسپریس کے بیورو چیف عامر الیاس رانا ، روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل ، نجی ٹی وی چینل جی این این سے وابستہ سینئر صحافی اعجاز احمد اور معروف مذہبی شخصیت الخلیل ،قران کمپلیس مرکزی مدرسہ دار التجوید حفظ القرآن کالج روڈ راولپنڈی حافظ نسیم خلیل بھی تعزیت کے لئے مرحوم کی رہائش گاہ پر آئے ۔دریں اثنا مرحوم عبداللہ بٹ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج مورخہ 7ستمبر بروز جمعرات دن ساڑھے گیارہ بجے بمقام Aura Grande Event Complex ای 11/4این پی ایف گولڑہ 2Service Rd E اسلام آباد میں منعقد ہو گی ۔دعادن ایک بجے ہوگی ۔
نوازشریف ،شہبازشریف،وسیم سجاد کی مرحوم عبداللہ بٹ کے لواحقین سے ٹیلیفون پرتعزیت ،رہائشگاہ پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کا تانتا بندھا رہا








