بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف حصو ں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ملک کے بیشتر میدانوں علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں دن میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ شام اور رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔