بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر انوکھا احتجاج، سینئر وکیل سائیکل پر عدالت پہنچے

کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایڈووکیٹ خالد محمود نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سائیکل پر ملیر کورٹ کا رُخ کرلیا۔

ملیر کورٹ میں سائیکل پر پہنچنے والے ایڈووکیٹ خالد محمود کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے وکلا کے لئے بھی مشکلات کھڑی کردیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بطور احتجاج سائیکل پر عدالت آیا ہوں۔

ایڈووکیٹ خالد محمود نے کہا کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ پیٹرول کی سواری ترک کریں اور سائیکل استعمال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب اور دہاڑی دار طبقہ پریشان ہے کہ گھر کا کرایہ دے یا پیٹرول ڈلوائے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ حکمراں طبقے کے لیے پیٹرول اور بجلی مفت ہے، عوام کے لئے سب کچھ مہنگا اور ناپید کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.34روپے کا اضافہ کیا تھا۔

بھاری اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331.38 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 329.18 روپے ہوگئی۔