بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد، افطار سے قبل پی ٹی آئی اور پی پی کے کارکنان میں جھگڑا، کرسیاں چل گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 مرکزمیں پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا۔پولیس کے مطابق جھگڑا گراؤنڈ میں کرسیاں لگانے پر پیش آیا اور دونوں جماعتوں کے کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنوں نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے حملے کیے جبکہ تھانہ کوہسار کی حدود میں واقعہ افطار سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کو تھانے طلب کر لیا ہے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔