بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف ملک پہنچنے کے ایک دن بعدواپس لندن روانہ

لاہور: سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اچانک لندن واپس روانہ ہوگئے۔

ایک دن پاکستان میں قیام کے بعد ہی شہبازشریف کی اچانک لندن واپسی ہوئی اور شہباز شریف، نواز شریف کیلئے اہم پیغام لے کر لندن گئے ہیں۔

مریم نواز جمعرات کی شام اور شہباز شریف رات کو لندن پہنچیں گے۔

شہباز شریف اور نواز شریف کی اہم میٹنگ متوقع ہے جس میں نواز کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اور دیگرامورپراہم مشاورت ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعے کو لندن میں مسلم لیگ کی قیادت کی اہم بیٹھک ہوگی جس میں صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شرکت کریں گے۔
نوازشریف کی واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
نواز شریف کی وطن واپسی کا پروگرام 21 اکتوبر کو فائنل ہے۔