بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کینیڈا میں بھارت کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف لاہور میں سکھ برادری کا احتجاج

لاہور: کینیڈا میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھ برادری نے لاہور پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا۔

سکھ رہنماؤں نے کہا کہ ان اقدامات سے خالصتان تحریک دب نہیں سکتی۔

احتجاج میں سابق ارکان پنجاب اسمبلی بھی شریک ہوئے جن کا کہنا تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل نے بھارت کے چہرے سے سیکولرزم کا نقاب اتار دیا ہے۔

مظاہرے میں سکھ سنگت پاکستان کے کارکنوں نے بھی شرکت کی، جن کا کہنا تھا کہ دنیا کے مہذب ممالک ہندوستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔ خالصتان کے قیام کی تحریک ہر صورت اپنے منتقی انجام کو پہنچے گی۔

سکھ سنگت پاکستان کے کارکنوں نے مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ہندوستان کے وزیراعظم کو انسانیت کا قاتل قرار دیا۔