راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں آپریشن کیے گئے۔
آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔








