بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہد خاقان ،مفتاح اسماعیل کے بعد خواجہ سعد رفیق کے بھی پارٹی سے اختلافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن میں سینئر رہنماؤں کے پارٹی سے اختلافات بڑھنے لگے، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کے بعد خواجہ سعد رفیق کے بھی پارٹی عہدیداروں سے تحفظات سامنے آگئے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز لاہور مریم نواز کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میںحمزہ شہباز،احسن اقبال ،رانا ثناء اللہ سمیت دیگرسینئر عہدیداران نے شرکت کی مگر خواجہ سعد رفیق اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے حلقے سے سابقہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے اراکین نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔
خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ روز اشعار کی صورت میں ایک معنی خیز ٹویٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ

 

جو ہم پہ گزرے تھے رنج سارےجو خود پہ گزرے تو لوگ سمجھے
جب اپنی اپنی محبتوں کے عذاب جھیلے تو لوگ سمجھے
وہ جن درختوں کی چھاؤں میں سے مسافروں کو اٹُھا دیا تھا
انھی درختوں پہ اگلے موسم جو پھل نہ اترے تو لوگ سمجھے
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) دھڑے بندی کا شکار ہوگئی اور اس حوالے سے صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف دوبارہ لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پارٹی قائد نوازشریف کو ان تحفظات سے آگاہ کریں گے ۔