اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 28 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بنچ میں شامل ہوں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے فیض آباد دھرنا کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو کیو) ایم کیخلاف آبزرویشن دی تھی۔
آئی ایس آئی، وزارت داخلہ، وزارت دفاع، پیمرا اور آئی بی سمیت متاثرہ فریقین نے 15 اپریل 2019 کو نظرثانی درخواستیں دائر کی تھیں۔
فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلہ کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف ریفرنس بھی دائر کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے 2017 میں فیض آباد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دھرنے پر از خود نوٹس لیا تھا۔
فیصلے میں وزارت دفاع کو حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب مسلح افواج کے افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ: فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر








