پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو رہداری ضمانت ملنے کے باوجود گرفتار کرنے پر جواب طلب کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کی آئی جی سندھ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے راہداری ضمانت دی اس کے باوجود سندھ پولیس نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا جو توہین عدالت ہے، اس لیے آئی جی سندھ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرکے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا سے جواب طلب کرکے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔








