نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے، انتخابی مہم کے لئے سیاسی جماعتوں کو 54 دن ملنا ضروری ہیں،جنوری کے آخری ہفتہ میں عام انتخابات ہوں گے۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی، نگران حکومت آئین و قانون کے تحت وجود میں آئی۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم کے دوران ہم کسی جماعت کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روا نہیں رکھیں گے۔
عام انتخابات: کسی جماعت کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روا نہیں رکھیں گے،مرتضیٰ سولنگی








